Live Updates

امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کو سراہا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ ملے گا، جس میں پاکستان کا قائدانہ کردار ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں خلیل زاد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا افغانستان سے متعلق بیان انتہائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں کمی اور دیگر ملکوں میں اندرونی تنازعات کو فروغ دینے کے خلاف پالیسی کیلئے وزیر اعظم عمران کی اپیل سے خطے میں مثبت تبدیلوں کو فروغ ملے گا جس میں پاکستان کا قائدانہ کردار ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات