27 اپریل کا جلسہ سندھ کی سیاست کا رخ تعین کرے گا: ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کنوینر ایم کیوایم پاکستان
کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے ہونے والی تمام ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے
عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 18:48
(جاری ہے)
27اپریل کے جلسہ عام کے حوالے سے تمام تیاریاں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اس سلسلے میں زمین سے 9فٹ بلند 80x60 کا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جس پر 30 فٹ کی بڑی ڈیجیٹل اسکرین لگائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان یہاں پہنچنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے انتقامی دور قدم قدم پر پابندیوں کے باوجود ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کی مضبوط و منظم جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ27،اپریل کو بہت سارے اعلانات ہونگے جو سندھ کی سیاست کے رخ کا تعین کرینگے۔ ہمارے جلسے کی اہم وجہ ہے کہ یہ جلسہ 18مارچ کو ہونا تھا تاہم اس وقت کراچی میں پی ایس ایل ہو رہا تھا جس کے باعث ہم نے اس وقت تاریخ کو آگے بڑھاتے ہوئے 27اپریل کو یہ جلسہ عام ترتیب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس سال سے ہمیں جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے 27،اپریل کو اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ مردم شماری میں ہمیں گناہی نہیں گیا، ہماری نمائندگی کو آدھا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگرسندھ میں شفاف مردم شماری کروائی جائے، پورا پاکستان یہاں آباد ہے لیکن مردم شماری میں سب سے کم دکھایا گیا ہے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے سندھ کی شہری آبادی کی سہولیات کو لوٹ لیا گیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کو صرف 5 سے 7 فیصد حصہ ملتا ہے جبکہ کراچی قومی خزانے میں 70 فیصد سے زائد ریونیو جمع کرواتا ہے۔آنے والے وقت میں کراچی میں پانی کا بڑا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے، کراچی کو تھر بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہم عدلیہ بھی گئے اور وہاں ہم نے شہری علاقوں کا مقدمہ پیش کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.