بلاول پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد باؤلا ہوچکا ہے،عثمان ڈار
ایمپائرکا طعنہ دیا اورخود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب بلاول کی جگ ہنسائی کا باعث بنا، ابو بچاء تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی۔ معان خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 19:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاول کی اچانک آئین اورجمہوریت سے محبت کی وجہ جانتے ہیں۔ نہ قوم کا درد نہ عوام کی بھلائی،مطالبہ صرف کیسز سے رہائی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ آصف زرداری سمیت پوری پیپلزپارٹی بلاول کو استعمال کررہی ہے۔
بلاول بھٹوہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ سیاست کریں۔ واضح رہے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر ہم اس حکومت کو بالکل کمپرومائز نہیں کرنے دیں گے۔ سندھ میں تھرپراجیکٹ بنایا، سی پیک سے پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔خان صاحب حکومت نے اپنا ہی وعدہ توڑا اور سی پیک کے فنڈز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا، سی پیک کا پیسا اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دلوایا، سی پیک کو متنازع نہ بنایا جائے۔پاکستان اور چین کی دوستی پرانی ہے ، امید ہے موجودہ حکومت بھی پاک چین تعلقات کو مضبوط بنائے گی۔اس ملک میں ایمپائر صرف عوام ہیں، جمہوریت میں صرف عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ ایمپائر کی مرضی نہیں چلتی۔صدارتی نظام ہو، 18ویں ترمیم ہو، یا پھر ملک کو ون یونٹ بنانے کی بات ہو، میں سمجھتا ہوں یہ نئی جمہوریت ہے ، ہر نئی جمہوریت میں غیرجمہوری عناصرہوتے ہیں ان کی سوخواہشیں ہوسکتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا، صدارتی نظام ملک قو م اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔تمام سیاسی قوتیں اس سازش کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہمارا اسلامی پارلیمانی فیڈرل نظام پسند ہے۔دنیا میں صدارتی نظام صرف امریکا میں چل رہا ہے، باقی جہاں بھی صدارتی نظام لگایا گیا ،وہ صرف آمر نے لگایا ،یا کچھ عرصے کیلئے چلایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.