Live Updates

وزیراعظم اتنا بے بس ہے کہ ایک انگلی کے اشارے پر اس کے منتخب وزیر نااہل ہو گئے

جس شخص کو عمران خان کبھی ملا ہی نہیں اسے وزیر خزانہ کا اختیار دے دیا،شہلا رضا کی تنقید

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 28 اپریل 2019 06:36

وزیراعظم اتنا بے بس ہے کہ ایک انگلی کے اشارے پر اس کے منتخب وزیر نااہل ..
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2019ء) بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی،حقیقت کو اکثر جھٹلایا جاتا ہے اور کوئی بھی سچ ماننے ےا بتانے کو تیار نہیںہوتا۔آخر کو ایسی کیا وجہ تھی کہ عمران خان نے اپنی ٹیم کا سب سے قابل وزیر اسد عمر کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا۔عہدے سے ہٹانے کے لیے اسد عمر کو مہلت بھی نہیں دی گئی اور ان کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں ڈالی گئی کہ آپ کو ہٹایا جا رہاہے۔

اب ان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی رسوائی کے بعد وزیراعظم ا ور دیگر ساتھی انہیں منانے جاتے اور مختلف عہدوں کی پیشکش کرتے ہیں مگر وہ ہیں کہ مانتے نہیں۔وجہ کچھ بھی ہو، کہیں کچھ تو اپوزیشن کی باتوںمیں سچائی ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادتیں یہی راگ الاپتی نظر آتی ہیں کہ یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے اور اسے کسی ایمپائر کی انگلی کا اشارہ چاہیے ہوتا ہے اور وہ ایمپائر بھی تھرڈایمپائر ہے جو میدان سے باہر بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن قیادتیں عمران خان پر یہ تنقید کرتی بھی نظر آتی ہیں کہ اس وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی راہنما شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس کے پاس تو کوئی اختیار ہی نہیں ہے یا تو بیچارہ خود بے بس ہے۔ایک انگلی کے اشارے پر اس کے منتخب لوگ وزارتوں سے ہٹا دیے جاتے ہیں اور جن لوگوں کوعمران خان جانتا نہیں ہوتااور نہ کبھی ان سے ملا ہوتا ہے انہیں وزارتوں سے نواز دیا جاتاہے تواس کا مطلب ہے کہ فیصلے کہیں اور سے ہو رہے ہیں۔

شہلا رضا نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان سے این آر او کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں بھلا جو شخص اپنے وزرا کو اپنی مرضی سے ہٹا یا لگا نہیں سکتا وہ کسی کو این آر او کیا دے گا۔وزیر اعظم صاحب کرسی پر تو بیٹھے ہیں مگر اختیارات کہیں اور ہیں جو کہ ان کے پاس نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزارتوں اور اہم عہدوں سے عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہٹا کر غیر منتخب لوگوں کو بٹھایا جا رہاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات