سول ہسپتا ل لوند خوڑ مردان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2019 13:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2019ء) میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام سول ہسپتا ل لوند خوڑ مردان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی‘ ایم ایم سی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر فضل ہادی کی ہدایت پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار علی کی سربراہی میں لونڈ خوڑ سول ہسپتال مردان میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوئی جس میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد اسرار،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد خالد،ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر ڈاکٹروں نے آرتھو پیڈک، سرجیکل، میڈیکل، ای این ٹی،امراض قلب،گائنی ،گائنی کے ایک سو چھبیس، اور پیڈز کے ایک سو اسی مریضوں کا معائنہ کر کے چھتیس مریضوں کو ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار علی نے کہا کہ ایم ٹی آئی غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :