کندھ کوٹ،شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا

پیر 29 اپریل 2019 16:02

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پرشوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گائوں ولایت جکھرانی میں پیش آیا جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کی۔مذکورہ شخص نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔