Live Updates

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم، پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت جو کہ کھیلوں کے فروغ، مثبت سرگرمیوں اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں نمایاں مقام رکھتی ہے، کی جانب سے کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں چوتھے سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 مئی 2019 14:50

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم، پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت جو کہ کھیلوں کے فروغ، مثبت سرگرمیوں اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں نمایاں مقام رکھتی ہے، کی جانب سے کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں چوتھے سالانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ کویتی، مصری، بھارتی، بنگلہ دیش اور دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھر پور حصہ لیا۔



بلڈڈونیشن کیمپ میں مختلف رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے انسانی خدمت کے عظیم جذبے کے تحت کثیر تعداد میں شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں اور معتبر شخصیات نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون بھی عطیہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ خون کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے صدقہ جاریہ سے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت پہلو سامنے آتا ہے۔


پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد نے کہا کہ ہم خدمت انسانی کا یہ عظیم کام جاری رکهیں گے انہوں نے تمام ٹیم، معاونین اور اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی اور ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل نے کہا کہ عطیہ خون ایک صدقہ جاریہ اور عظیم انسانی خدمت ہے۔

نائب صدر محمد یونس شاہد نے کہا کہ بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد الله رب العزت کے فضل و کرم، بہترین ٹیم ورک اور تمام کمیونٹی کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔ ایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے کہا کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد میں میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، میڈیا کی خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم نے انتہائی منظم اور احسن انداز میں انتظامی امور کو سرانجام دیا جسکو کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور بلڈ بنک کی انتظامیہ نے بھی سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم میں وقاص احمد، خلیل احمد، اختر نوید، بشریٰ وقاص، عمران خان، فرزان طارق، نادیہ محمد ارشد، محمد ارسلان، سلمان خان، عادل بٹ، سید جنید احمد، فوزیہ ظہیر، مریم خلیل، حورین فاطمہ اور سید عمران،محمد یوسف، محمد فہیم اور عمران عارف شامل تھے۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت انسانی خدمت کے اس عظیم کام کو سر انجام دے کر کویت میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی کویت میں موجود نمائندہ تنظیموں کے صدور، کارکنان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات