سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل ہوگی

جمعرات 2 مئی 2019 23:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلاف مقدمہ کی سماعت3مئی کو ہوگی۔۔15اپریل کو مد عی کی طرف سے عدالت میں در خواست دائر کی گئی تھی کہ انکی ساہیوال کی عدالت سے لاہور کی عدالت میں مقدمہ تبدیلی کی در خواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی30اپریل کی تاریخ مقرر ہے جس پر سماعت3مئی کی تاریخ دے دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہر کے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔