پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ہاو،ْس جاب کی درخواستیں طلب

جمعہ 3 مئی 2019 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کے ڈومیسائل رکھنے والے سمیت آزاد جموں و کشمیر ، سندھ اور بلوچستان کے سرکاری میڈیکل کالجوں سے فارغ ہونے والے طالب علموں کے لئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ہاو،ْس جاب کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے لئے دو نشستیں اور سند ھ اور بلوچستان کے لئے چار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواستیں بمعہ تصدیق شدہ دستاویزات 9مئی تک ایسوسی ایٹ ڈین و چیئرمین پیڈز چلڈرن وارڈ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دفتر جمع کر نی ہوں گی جن میں تعلیمی اسناد ‘ ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر‘قومی شناختی کارڈ‘30روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ ‘پی ایم ڈی سی رجسٹریشن‘ پچھلے ادارے سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ اورخیبر پختونخوا یا فاٹا کا ڈومیسائل شامل ہیں۔انٹرویو 11مئی کو 09:00 بجے ایسوسی ایٹ ڈین کے دفترمیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں منعقد ہوگی۔ ہاو،ْس جاب16مئی کو شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :