ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس کی ملکیتی 12 چیزیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 مئی 2019 22:28

ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس کی ملکیتی 12 چیزیں

دنیا کےامیر ترین شخص جیفری پریسٹن بیزوس   المعروف جیف بیزوس دنیا کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی ایمزون کے سی ای او ہیں ۔ وہ سرمایہ کار، الیکٹریکل انجینئر، کمپیوٹر سائنسدان اور انسان دوست بھی ہیں۔
جیف بیزوس  کے اثاثہ جات کی مالیت ا س وقت   161 ارب ڈالر ہے۔جیف بیزوس کے اثاثہ جات میں نہ جانے کیا کچھ شامل ہیں لیکن اُن کی زیرملکیت چند چیزیں کافی مقبول ہیں۔

جیف بیزوس کی زیرملکیت چیزیں  درج ذیل ہیں۔
1.    جیف بیزوس کے پاس ٹیکساس میں 30 ہزار ایکٹر زرعی رقبہ ہے۔
2.    جیف بیزوس کے پاس واشنگٹن میں ایک ایسا گھر ہے جو پہلے  ٹیکسٹائل میوزیم کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ جیف بیزوس نے اس گھر کو 2016ء میں 23 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ آج کل اس کی تزین و آرائش کا کا م ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کام مکمل ہونے پر  اس گھر میں 11 بیڈ روم، 25 باتھ روم، 2 لیونگ روم اور 2 سیڑھیاں ہونگی۔


3.    جیف بیزوس کےپاس دنیا کے تیز ترین جہازوں میں سے ایک  Gulfstream G-650ERہے۔ اس جیٹ جہاز کی مالیت 65 ملین ڈالر ہے۔
4.    جیف بیزوس کی ملکیت میں ایسا کلاک بھی ہے جو 10 ہزار سال تک چلتا رہے گا۔ یہ کلاک ٹیکساس میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کلاک کی تیاری میں جیف نے 42 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔
5.    جیف بیزوس کے پاس  نیویارک میں 10 ہزار مربع فٹ کے تین منسلک اپارٹمنٹس ہیں، جن  کی مالیت 17 ملین ڈالر ہے۔


6.    واشنگٹن پوسٹ  امریکا کے بڑے اخبارات میں سے ایک ہے۔ 141 سال پرانے اس اخبار کو جیف بیزوس نے 230 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔
7.    جیف بیزوس کی ملکیت میں خلائی سیاحت کےلیے قائم ایک راکٹ کمپنی بھی ہے۔ بلیو اوریجن نامی یہ کمپنی ٹیکساس میں قائم ہے۔
8.    جیف بیزوس کے پاس ایک روبوٹ کتابھی ہے۔ یہ روبوٹ کتا بوسٹن ڈائنامکس نےبنایا ہے۔

جیف بیزوس نے 2018 میں اس کتے کے  ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے  اپنی تصویر شیئر کی تھی۔
9.    جیف بیزوس کے پاس ہالی وڈ کے سب سے مقبول علاقے میں ایک گھر بھی ہے، جس کی مالیت 25 ملین ڈالر ہے۔
10.    جیف بیزوس ارب پتی انسان ہیں لیکن انہیں فینسی کاریں رکھنے کا شوق نہیں۔ ان کے پاس دو گاڑیاں ہیں۔ا ن میں سے ایک ہنڈا کارڈ اور دوسری شیورلیٹ بلیزر ہے۔
11.    جیف بیزوس کے پاس سیئٹل، واشنگٹن میں ایک لیک ہاؤس بھی ہے۔ یہ لیک ہاؤس بل گیٹس کے  ہمسائےمیں ہے۔
12.      سیئٹل میں واقع ایمزون کا کیمپس جیف بیزوس کی ملکیت ہے۔ یہ 4 ڈاؤن ٹاؤن بلاکس پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک سٹرکچر The Spheres  کہلاتا ہے۔ یہاں  پر برساتی جنگل کی نقل بنائی گئی ہے۔ اس کی مالیت 4 ارب ڈالر ہے۔

ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس کی ملکیتی 12 چیزیں