Live Updates

شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' مشکل کا شکار ہو گئی

شاہد آفریدی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی

پیر 6 مئی 2019 23:00

شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' مشکل کا شکار ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' مشکل کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ شاہد آفریدی نے لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے ''سمال مین'' کا لفظ استعمال کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔واضح رہے کہ حال ہی میں سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' شائع ہوئی جس میں شاہد آفریدی نے کئی انکشافات کیے۔اس کتاب میں شاہد آفریدی نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے جھوٹ کا اعتراف کیا اور کہا کہ 1996 میں جب بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، تب میری عمر 16 سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں پر سخت تنقید بھی کی۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب " گیم چیننجر" میں لکھا ہے کہ پہلا ون ڈے کھیلا تو عمر 16سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔جاوید میاںداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی۔1999 میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی۔

میاںداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا لیکن وہ چھوٹے آدمی ہیں۔پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی تعریف کروائی گئی۔جب کہ وقار یونس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔وقار یونس جب کوچ بنے تو ہر معاملے میں مداخلت کی اس لیے ان سے اختلافات رہے۔۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے لیکن ا سکے باوجود ان کو کپتانی دی گئی۔

شعیب ملک کانوں کے کچے تھے اور برے لوگوں سے مشورے لیتے تھے۔سلمان بٹ کو نائب کتپان بنانا بھی غلط تھا۔اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آ گئے تھے،شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے آپس کے تعلقات ہمیشہ کشمکش کا شکار رہے۔،شاہد آفریدی نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔

مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید دکے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔

یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد اور بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر سے متعلق بھی کئی باتیں لکھیں ، شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں عمران خان پر تنقید جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات