جمعیت علماء اسلام دیر پائین کی کابینہ تشکیل

پیر 6 مئی 2019 23:41

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام دیر پائین کی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔جمعیت علماء اسلام دیر پائین کے نو منتخب امیر سراج الدین اور ناظم عمومی حاجی جاوید اقبال نے باہمی مشاورت سے ضلع مجلس عاملہ( کابینہ ) تشکیل دی جس میں قاری حبیب الحسن ،مولانا فضل عظیم، مولانا گل رحیم(دربار مولوی صاحب)ڈاکٹر مجیب الرحمن ، اخونزادہ ہدایت اللہ اور سید اور خان نائب امراء نامزد ہوئے جبکہ قاری حنیف اللہ،حاجی مظفر شاہ ،قاضی انورالاسلام ، الیاس شینواری ،مسلم خان اور مولانا محمد اسلام ڈپٹی ناظم جنرل سیکرٹریز چن کے گیے ماسٹر عبدل المحمد کو فنانس سیکرٹری جبکہ عمرحیات اور مختیا زیب معاونین نامزد کیا گیا پریس سیکرٹری کیلئے قیصر خان جبکہ معاونین کیلئے محسن محمود مبارک زئی اور علی اکبر باچا کو نامزد کیا گیا شعبہ خدمات کیلئے حاجی شاکراللہ اور حاجی خورشید خان کو نامزد کیا گیا سالار کیلئے حاجی لائق خان جبکہ فیاض اور حاجی محمد اقبال کو معاونین نامزد کیا گیاقاضی فضل اللہ ،قاضی عبد السلام اور حاجی تجمل خان سرپرستان نامزد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :