حکومت خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی،صوبائی وزیر اوقاف

جمعرات 9 مئی 2019 15:05

حکومت خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت داتا دربار گیٹ نمبر دو کے باہرہونے والے خود کش بم دھماکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئے کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور اس ضمن میں خودکش حملہ آور کے سہولت کار وں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس سلسلہ میں حکومت پنجاب سانحہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سن لیں، پاکستانی قوم کا عزم بہت مضبوط ہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاںدہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دھماکے کے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کیا جائیگا اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں بھی لایا جائے۔