Live Updates

عمران خان حکومت عوام دشمنی پر گامزن ہے، رانا جمیل احمدمنج

جمعرات 9 مئی 2019 23:24

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمدمنج نے کہا کہ عمران خان حکومت عوام دشمنی پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی مذاکرات کے نتیجے میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق کرلیا گیا ہے،پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ بھی عوام کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کیا تو احتجاج کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے خلاف بیان وفاق پر حملہ کے مترادف ہے،انہوںنے کہا کہ داتا دربار خود کش حملہ نے سیف سٹی اتھارٹی کا پول کھول دیا ہے،مشکوک خودکش حملہ آور کی نشاندہی نہ کرسکنا ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شہر کے جن اہم ترین مقامات کو ہائی الرٹ کیا گیا ان میں داتادربار بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب حکومت مخالف تحریک ہرحال میں چلے گی، وفاق نے صوبے دیوالیہ کر دئیے ہیں،عمران خان کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں، آئی ایم ایف ملازم کو گورنر سٹیٹ بینک لگانا بڑی غلطی ہے،جمیل منج نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں سے معاشی ترقی کا عمل رک گیا ہے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرنے سے ملک میں معاشی بحران جنم لے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات