ْالیکش ٹربیونل کا جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

جمعہ 10 مئی 2019 15:56

ْالیکش ٹربیونل کا جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 میں ووٹوں ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شفیع محمد صدیقی نے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 پر پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر نجکاری و ہوا بازی محمد میاں سومرو کی کامیابی کے خلاف ان کے مخالف امیدوار سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیاہے اور الیکشن کمیشن کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے ،25 جولائی کو محمد میاں سومرو این اے 196 سے کامیاب ہوئے تھے،انکی کامیابی کے خلاف پیپلزپارٹی رہنما اعجاز جکھرانی نے درخواست دے رکھی تھی،سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی نے اپنی درخواست میں این اے 196 پر دھاندلی کرنے کے الزامات عائد کیے تھے الیکشن ٹربیونل نے اس درخواست پر کئی بار سماعت کی اور گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو آج سنادیاہے