Live Updates

ماس ٹرانزرٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرائے میں 10روپے اضافے کی تجویز حکومت کو ارسال کر دی

تجویز لاہور اور راولپنڈی کیلئے دی گئی ہے ، پنجاب کابینہ جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری دے گی

اتوار 12 مئی 2019 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) پنجاب ماس ٹرانزرٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرائے میں 10روپے اضافے کی تجویز پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ کرائے میں اضافے کی تجویز لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کیلئے دی گئی جس کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب کابینہ حتمی منظوری دے گی ۔ کرائے میں اضافہ آئندہ مالی سال یکم جولائی سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے کرائے میں اضافے کی تجویز موصول ہو چکی ہے ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میٹرو بس کے کرائے میں اضافے کی تجویز مسترد کر چکے ہیں اور اتھارٹی کی جانب سے دوسری بار تجویز ارسال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہفتہ کے روز وزیرا عظم عمران خان کو دورہ لاہو رمیں بتایا گیا کہ میٹروبس کیلئے 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات