جنگلی حیات کے انفرادی ملکیتی لائسنس / ڈیلرز لائسنسوں کے اجرا کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی جارہی ہے ‘سہیل اشرف
ایک ضلع سے جاری ہونے والا لائسنس دوسرے ضلع کیلئے قابل قبول نہیں ہو گا،مزید اصلاحات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی‘ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب
اتوار 12 مئی 2019 16:35
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو چوہدری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورریجن عبدالشکور منج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو ہدائت کی کہ وہ تین یوم کے اندر گذشتہ تین سالوں میں جاری کردہ میملزکے انفرادی ملکیتی لائسنس/ ڈیلرز لائسنسوں کا مکمل ریکارڈ اور رپورٹ صدر دفتر بھجوائیں تاکہ جاری کردہ لائسنسوں کا آڈٹ کروایا جا سکے۔ ڈی جی وائلڈلائف لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے صوبہ بھر میں اڑیال اور چنکارہ کے انفرادی ملکیتی لائسنس / ڈیلرز لائسنسوں کے اجرا کے معاملات کا جائزہ لینے اور اس سلسلہ میں سفارشات تیار کرنے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ساہیوال مصباح سرور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر ساجد لطیف اور ڈاکٹر رضوان اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ یہ کمیٹی لائسنسوں کے اجرا کے موجودہ طریقہ کار میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔ خصوصا '' سرگودھا ریجن سے جاری ہونے والے اڑیال اور چنکارہ ہرنوں کے انفرادی ملکیتی لائسنسوں کا آڈت کرے گی۔مزیدبرآںاجلاس میں طبعی عمر کے لحاظ سے جانور کا لائسنس جاری کرنے اور متعلقہ ضلعی افسر جنگلی حیات کی سورس ویریفیکیشن کو لازمی قرار دینے اور بریڈنگ فارم میں موجود جانوروں کو ٹیگ کرنے اور فروخت کردہ جانور کو بھی ٹیگ کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.