Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد دھرنا کیس کی درخواست زیر سماعت ہے‘عدالت جلد کاروائی کے لیے مقرر کرئے. درخواست میں استدعا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2019 12:43

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لیے عدالت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مئی۔2019ء) وزیر اعظم عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے. معروف قانون دان اے کے ڈوگر نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں مرکزی کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی ہے.

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں راہنماﺅں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی.

(جاری ہے)

عدالتی احکامات کے منافی عمران خان اور طاہر القادری کے اسلام آباد میں دھرنا دینے ، عدالتی احکامات سے روگردانی کرنے پر ان راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی.

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت ہے، تاہم درخواست 3 ماہ سے سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جاسکی. درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے، اس لیے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے.

عدالتی احکامات سے روگردانی کرنے پر ان راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی. درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت ہے، تاہم درخواست 3 ماہ سے سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جاسکی. درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے، اس لیے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے.                 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات