اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب کوئی ایجنڈہ باقی نہیں بچا ہے ،سعید غنی

جن وعدوں اور دعوئوں کے بل بوتے پر نیا پاکستان بنایا گیا تھا، وہ سب کھوکھلے ثابت ہوچکی ہیں،وزیر بلدیات سندھ

منگل 14 مئی 2019 20:25

اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب کوئی ایجنڈہ باقی نہیں بچا ہے ،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب کوئی ایجنڈہ باقی نہیں بچا ہے کیونکہ جن وعدوں اور دعوئوں کے بل بوتے پر نیا پاکستان بنایا گیا تھا، وہ سب کھوکھلے ثابت ہوچکیں ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کی بدحال معاشی پالیسیوں کا براہ راست شکار اس ملک کے 22 کروڑ عوام ہوچکیں ہیں۔

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس منفی پروپگنڈے اور اپنے آپ کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لئے من گھڑت اور جھوٹی اسٹوریز کو وائرل کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے اور اب اس صوبے کے عوام ان کے مسخرے پن سے اچھی طرح واقف ہوچکیں ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو پارک کلفٹن میں ترقیاتی کام جاری ہے اور اس وقت بھی پارک کا ایک وسیع رقبہ کی تزئین و آرائش کی جاچکی ہیں جبکہ باقی مانندہ حصہ پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

نہر خیام کے ذریعے سیوریج کا بغیر ٹریٹ ہوا پانی پارک کے دوسری طرف جھیل نما جگہ پر جمع ہوکر پارک کی خوبصورتی کی رہ میں رکاوٹ ہے اس کے لئے نہر خیام میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز بوٹ بیسن، کلفٹن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ، کوآڈینیٹرمحمد خان ابڑو، پرسنل اسٹاف آفیسر اقرار جلبانی، زبیر میمن و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اچانک پارک کے معائنہ کے دوران ان تمام جگہوں کا خصوصی دورہ کیا، جہاں گذشتہ روز ایک نجی چینل نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس پارک کی تزئین و آرائش کے خلاف خبر نشر کی تھی۔

مذکورہ نجی چینل نے جو کہ ماضی میں اسی پارک میں مختلف فیسٹیول بھی منعقد کرچکا ہے نے اس پارک میں تزئین و آرائش کا کام نہ ہونے اور یہ پارک بنجر ہونے کی رپورٹ نشر کی تھی۔ صوبائی وزیر نے پارک کے کم و بیش درجنوں ایکڑ پر محیط تمام حصوں کا جائزہ لیا اور وہاں گھانس، پودے سمیت دیگر آرائش کے کام پر تسلی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ پارک کے آخر میں جو حصہ تاحال تزئین و آرائش سے محروم ہے وہاں حکومت عوام کی تفریح کے لئے کچھ دیگر منصوبے پر کام کررہی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے من گھڑت اور جھوٹی اسٹوریز وائرل کرکے اس پر سیاست کرنے کے حربے اب اس صوبے کے عوام سمجھ چکی ہے اور انشاء اللہ اب عوام خود انہیں ان کی حقیقی صورت دکھائے گی۔