Live Updates

مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،مراد سعید

پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا،دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں، پرویز رشید کے بیان پررد عمل

جمعرات 16 مئی 2019 13:42

مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا،دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں۔

جمعرات کو (ن)لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی وارداتوں سے غافل ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خود مطلق العنان وزیراعظم تھے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ کے دورِ اقتدار میں چلا۔انہوںنے کہاکہ پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا۔انہوںنے کہاکہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔

انہوںنے کہاکہ دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں بڑے میاں بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کیطرح سیاست کی تطہیر کا عمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول، نظریے اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات