ہریش کمپنی سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،فاورق ایچ نائیک

جے وی اوپل کمپنی میں سابق صدر صرف شیئر ہولڈرز ہیں،انہیں بار بار طلب کرنا سیاسی انتقام ہے،جتنے الزامات لگ رہے ہیں تمام میں سرخرو ہونگے، گفتگو

جمعرات 16 مئی 2019 16:55

ہریش کمپنی سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،فاورق ایچ نائیک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری کے وکیل فاورق ایچ نائیک نے کہاہے کہ ہریش کمپنی سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں،جے وی اوپل کمپنی میں سابق صدر صرف شیئر ہولڈرز ہیں،جے وی اوپل کمپنی کا 2011 کا سول معاہدہ ہے،سول معاہدہ نیب دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب میں جاری کسی کیس میں سابق صدر براہ راست ملوث نہیں،سابق صدر کو بار بار طلب کرنا سیاسی انتقام ہے،جتنے الزامات لگ رہے ہیں تمام میں سرخرو ہونگے،بلاول بالکل معصوم ہیں،غلط نو ٹسز دئیے جا رہے ہیں۔

جمعرات کو نیب دفتر کے باہر سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی طرف سے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر کو ملزم نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہریش کمپنی کو پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہریش کمپنی سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہاکہ جے وی اوپل کمپنی کیس میں بھی سابق صدر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ جے وی اوپل کیس کراچی میں زمین سے متعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ بحریہ ٹائون کے ساتھ ایک زمین کا معاہدہ ہوا،یہ سول معاہدہ ہے اس میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوںنے کہاکہ جے وی اوپل کمپنی میں سابق صدر صرف شئیر ہولڈرز ہیں،جے وی اوپل کمپنی کا 2011 کا سول معاہدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سول معاہدہ نیب دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوںنے کہاکہ زین ملک اور مشتاق اکائونٹ سے متعلق بھی پوچھا گیا،زین ملک اکائونٹ سے بھی سابق صدر کا کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہاکہ پارک لین کمپنی میں بھی سابق صدر ڈائریکٹر نہیں۔انہوںنے کہاکہ پارک لین کے بے شمار شئیر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز ہیں،پارک۔لین کمپنی 1989 میں ہاشوانی سے خریدی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ پارک لین کمپنی کے لئے قرض لیا گیا اس میں سابق صدر کاکوئی عمل دخل نہیں۔

انہوںنے کہاکہ پارک لین کے ڈائریکٹرز نے قرض لیا،نیب میں جاری کسی کیس میں سابق صدر براہ راست ملوث نہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر کو بار بار طلب کرنا سیاسی انتقام ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر کو سوالنامہ نہیں دیا گیا تاہم طلبی کے مزید نوٹس دئیے گئے ہیں،الزام لگانا آسان اور ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انسان کو بدنام کرنا آسان ہوتا ہے،جتنے الزامات لگ رہے ہیں تمام میں سرخرو ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ ابھی تک صرف ایک ریفرنس دائر کیا گیا جس میں الزام ہے کہ زرداری گروپ کے اکاو ئنٹ میں صرف تین کروڑ روپے آئے۔انہوںنے کہاہ ابھی تک بنکنگ کورٹ کے ریفرنس میں ریکارڈ نہیں دیا گیا،بلاول کا پارک لین سمیت کسی بزنس میں کوئی کردار نہیں،بلاول بالکل معصوم ہیں۔بلاول کو غلط نو ٹسز دیے جا رہے ہیں۔