چکوال،زمین کے تنازعے پر کلر کہار میں گولیاں چل گئیں، نجی کالج کے پرنسپل کا بھائی بال بال بچ گیا

جمعرات 16 مئی 2019 17:40

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) زمین کے تنازعے پر کلر کہار میں گولیاں چل گئیں جس پرنجی کالج کے پرنسپل کا بھائی بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

رفاقت حیات ولد نور محمد ساکن دندہ شاہ بلاول حا ل مقیم سائنس کالج کلر کہار نے پولیس کو بتایا کہ محمد رفیق نے کالج کیساتھ مکان بنا رکھا ہے، کالج میں ان کے کھیت میںفصل مکئی چوری کاٹ رہا تھا تو محمد عثمان ولد محمد رفیق کو منع کیا تو بات گالی گلو گلوچ تک جا پہنچی، محمد عثمان کے آواز دینے پر اس کا باپ محمد رفیق اور سلیمان کلہاڑی لیکرآگئے اور اس نے بڑی مشکل سے جان بچائی،پھر ملزمان نے رات کو سعید انور اور فخر عباس ساکن کلر کہار جب فارم سے واپس آرہے تھے تو گاڑی نمبرTB 096 پر ملزمان تین کس مسلح ہوکر آئے، ان کا راستہ روکا اور ان پر فائرنگ کی جو کہ چھرے ان کی گاڑی پر لگے، خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔

وجہ عناد تنازعہ زمین ہے۔ سب انسپکٹر سکندر حیات نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔