پشاور یونیورسٹی،11گاڑیوں کی نیلامی

جمعہ 17 مئی 2019 14:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز فائونڈیشن نے عرصہ دراز سے کھڑی خستہ حال 11گاڑیاں نیلام کر دیں۔ نیلامی میں 20 سے زائد بولی دہندگان نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نیلامی کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پشاور یونیورسٹی ٹیچرز فائونڈیشن پروفیسر محمد نفیس ، ڈائریکٹر فنانس سجاد احمد جان، ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد خان اور دیگر نے انتظامی فرائض انجام دیئے۔ نیلامی میں سات روما چائنیز کیری ڈبے، دو مزدا اور دو چھوٹی گاڑیوں کی 33 لاکھ روپے مالیت کی بولی وصول کی گئی ۔ ڈائریکٹر فنانس سجاد احمد جان نے کہا کہ بولی سے حاصل شدہ رقوم سے نئی گاڑیوں کو اساتذہ کی سہولت کیلئے استعمال ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :