ترک فوج کے شمالی عراق پر فضائی حملے،کردتنظیم کے کئی اہداف تباہ

مورچے، پناہ گاہ اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کردیاگیا،ترک وزارت دفاع

جمعہ 17 مئی 2019 20:20

ترک فوج کے شمالی عراق پر فضائی حملے،کردتنظیم کے کئی اہداف تباہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ترک مسلح فواج کے شمالی عراق پر فضائی حملوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کی) کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کوجاری کیے گئے ایک بیان میں ترک وزارت ِ دفاع نے کہاکہ شمالی عراق کے علاقوں زاپ، ہاکرک اور آواشین،باسیان علاقوں پر فضائی کاروائی کی،ترک مسلح فواج کے شمالی عراق پر فضائی حملوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کی) کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ معلومات کے مطابق شمالی عراق کے علاقوں زاپ، ہاکرک اور آواشین۔باسیان علاقوں پر فضائی کاروائی کی۔اس کاروائی میں پی کے کے کی جانب سے مورچے، پناہ گاہ اور اسلحہ کے گوداموں کے طور پر استعمال کردہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :