وفاقی حکومت کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت امور کشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے 37 ارب روپے سے زائد رقم جاری

ہفتہ 18 مئی 2019 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت امور کشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے اب تک 37 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت امور کشمیر کے حکام کے مطابق مجموعی رقم میں سے 16 میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے نلتر تھری کیلئے 52 کروڑ پچاس لاکھ روپے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کیلئے 47 کروڑ دس لاکھ روپے، 20 میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے ہنزل گلگت کے لیے 33 کروڑ 70 لاکھ روپے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے لیے سولہ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر آبی گزرگاہ کے اردگرد ھریام پل کی تعمیر کیلئے 78 کروڑ بیس لاکھ روپے اور براستہ نومل آر سی سی پل کنوداس سے نلتر ایئر فورس بیس تک سڑک کی تعمیر نو کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

ایک سوال پر عہدیدار نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر میں جاری منصوبوں میں 48 میگاواٹ کے جگران ٹو پن بجلی کا منصوبہ بھی شامل ہے جو 2020ء میں مکمل ہوگا۔mss