شامی ایئر ڈیفنس کا اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعوی

اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے، کئی میزائلوں کو مار گرایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 مئی 2019 12:32

شامی ایئر ڈیفنس کا اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعوی
شام(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2019ء) شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعوی کردیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفینس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل مار گرانے کا دعوی کردیا ہے۔ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں دمشق کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔

شامی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب میں کئی دھماکے ہوئے ہیں،اسرائیل کی جانب سے اکثر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی فلسطین پر مظالم جاری ہیں۔پندرہ مئی کو فلسطینیوں نے اپنے ملک پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم النکبہ کے حوالے سے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 65 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 22 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔خیال رہے کہ فلسطینی گذشتہ 71 برسوں سے سنہ 1948ء کی جنگ میں اپنے گھروں سے زبردستی نکالے جانے خلاف اوراپنے حقوق کے حصول کے لیے مناتے ہیں۔ غزہاور شمالی فلسطینی علاقوں کے درمیان سرحدی دیوار کے قریب لاکھوں فلسطینیوں نے حق واپسی اور امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی اپیل پر ملین مارچ میں شرکت کی۔مظاہرے کا اہتمام حماس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پرعام ہڑتال تھی اور مظاہروں کے شرکاء کی تعداد بڑھانے کے لیے اسکولوں میں عام تعطیل کی گئی تھی۔