جیل چلا جاؤں گا لیکن بیوی کے پاس نہیں۔ لاپرواہ ڈرائیور کا پکڑے جانے پر بیان
امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:57
فلوریڈا میں ایک شخص کو مصروف ایکسپریس وے پر گاڑی کی سن روف پر کھڑے ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے پر اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ جیل چلا جائے گا لیکن اپنی بیوی کے پاس نہیں جائے گا۔
70 سالہ لیونارڈ اولسن کو پچھلے ہفتے ایک آف ڈیوٹی پولیس مین نے کارکے سن روف پر کھڑے دیکھا۔ پولیس مین نے اولسن کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس مین نے دیگر آن ڈیوٹی پولیس افسران کو خبر دی، جنہوں نے اولسن کو گرفتار کر لیا۔
اولسن نے پولیس افسر کو بتایا کہ اس کی بیوی اس سے ملازموں جیسا برتاؤ کرتی ہے، وہ اس سب سے تنگ آ گیا ہے۔
(جاری ہے)
اولسن نے مزید کہا کہ وہ جیل چلا جائے گا لیکن گھر نہیں جائے گا۔
اولسن نے پولیس سے یہ جھوٹ بھی بولا کہ اس کی کار میں ایک بڑا کمپیوٹر نصب ہے جو کار کو خود ہی چلاتا ہے اور اسی بات پر خدا کا شکریہ ادا کرنے کے لیے وہ سن روف پر کھڑا ہوا تھا۔
ایسا پہلی بار نہیں جب کسی مجرم یا ملزم نے پکڑے جانے پر گھر کی بجائے جیل جانے کو ترجیح دی ہو۔ تین سال پہلے جان رپل لارنس نامی شخص نے بنک میں ڈکیتی کی اور آرام سے بیٹھ کر پولیس کا انتظار کرنے لگا تاکہ گھر کی بجائے جیل جائے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.