سابق آرمی چیف ، چیئرمین نیب ، گورنر سندھ کا قمر زمان کائرہ کو ٹیلیفون، بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی

اتوار 19 مئی 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سابق آرمی چیف راحیل شریف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو ٹیلیفون کر کے ان کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی قمر زمان کائرہ سے فون پر بیٹے کی وفات اظہار افسوس کیا ۔