وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا قمر زمان کائرہ سے انکے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 19 مئی 2019 17:00

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس کی پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ کے گھر آمد۔

(جاری ہے)

راجہ مشتاق احمد منہاس نے قمرالزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ اس موقع پر سینر قانون دان سینیٹر اعتزاز احسن اورمسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما سردار فرحان اعظم ودیگر بھی موجود تھے ۔