اٹک،خطرناک ٹریفک حادثہ، 2افراد موقع پر جان بحق ، 5 زخمی

اتوار 19 مئی 2019 18:25

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے نواحی گائوں قطبال کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا ،حادثے میں مسافر وین اور آئل ٹینکر آمنے سامنے سے ٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں 2افراد فرحان اقبال اورسیران گل موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد محمد بشیر،مبشر حسن،تصویر حسین،محمد عامر اورمحمد نجیب شدید زخمی ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے عملہ نے جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا،شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا،تھانہ فتح جنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔