بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی

پیر 20 مئی 2019 13:54

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔ متوفی لڑکی کے ورثا ئکے مطابق ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا، لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ورثا ء کے مطابق ان کی بیٹی کو بلیک میل کرنے والوں نے 50ہزار روپے بھی وصول کیے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق شکایت درج کرلی گئی ہے تاہم ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :