Live Updates

سلیکٹڈ حکمران جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں تو ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی‘مسلم لیگ (ن) لاہور

اقتدار میں آنے کے آٹھ ماہ بعد ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے انہیں خطرہ اپوزیشن نہیں بلکہ اپنی نااہلی سے ہے‘پرویز ملک ، عمران نذیر ، عامر خان

پیر 20 مئی 2019 16:50

سلیکٹڈ حکمران جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں تو ملک کی آدھی مشکلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں تو ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی،اقتدار میں آنے کے آٹھ ماہ بعد ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے انہیں خطرہ اپوزیشن نہیں بلکہ اپنی نااہلی سے ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر خان نے گزشتہ روز پارٹی آفس میں رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رہنمائوں نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت،روزگاراوراچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، نوازشریف نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا،نوازشریف کے منصوبے اس لئے مکمل اور کامیاب ہوئے کہ وہ سچ بولتے ہیں اورنیت صاف ہے، عمران صاحب جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی،جھوٹ سے ملک پرمسلط ہونیوالوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ایک مشترکہ افطاری کااتنا خوف اوراحساس کہ وزیراعظم نے مہنگائی پر اورنہ ہی ڈالرکی قدر زیادہ ہونے پرکوئی بیان دیا ہے ، وزیراعظم نے تیل کے ذخائر نہ نکلنے کی افسوسناک خبرپربھی کوئی بیان نہیں دیا۔رہنمائوں نے کہا کہ آٹھ ماہ کی ناقص ترین حکومتی کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی ناکامی دراصل حکومت کی ناکامی ہے،عمران خان کا تراشا گیا بیٹ ٹوٹ چکا ہے،وہ اپوزیشن کو بلڈوز کرنے کا خیال چھوڑ دیں ، وزیراعظم کا اوپننگ بیٹسمین زیرو پر آئوٹ ہو گیا ہے۔ حکومت کو اپوزیشن نہیں بلکہ اپنی نااہلی سے خطرہ ہے۔اقتدار میں آنے کے آٹھ ماہ بعد ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات