سکھر سول ہسپتال کے میڈیکل اسٹورکے کیمسٹ مریضوں کیلئے وبال جان بن گئے

سفارشی پرچیوں پر ادویات کی تقسیم، غریب مریضوں کو لائن پر کئی کئی گھنٹے کھڑا کرنا مشغلہ بن گیا

پیر 20 مئی 2019 19:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سکھر سول اسپتال کے میڈیکل اسٹور میں تعینات کیمسٹ مریضوں کیلئے وبال جان بن گئے ، سفارشی پرچیوں پر ادویات کی تقسیم، غریب مریضوں کو لائن پر کئی کئی گھنٹے کھڑا کرنا مشغلہ بن گیا ، شکایت پر مریضوں کو بنا ادویات دیئے روانہ کرنا روز کا معمول بن گیا ، شکایات کے باوجود عرصہ کئی سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سیکریٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سرکاری سول اسپتال میں مریضوں کو ادویات کی تقسیم کیلئے قائم کئے جانے والا میڈیکل اسٹور میں تعینات عملہ مریضوںکیلئے وبال جان بن گیا ، ڈاکٹروںکی جانب سے سرکاری ادویات لکھنے کئے باوجود دینے سے قاصر ہے ادویات نہ ملنے والے مریضوں نے میڈیکل اسٹور پر تعینات عملے میں شامل غضنفر علی اور جاوید پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انکا روئیہ مریضوں کیساتھ انتہائی برا ہے کئی کئی گھنٹوں مریضوں کو لائن پر کھڑا کر دیا جاتا ہے اور جو شخص سفارشی پرچی لیکر پہنچتا ہے انہیں یہ لوگ لائن توڑ کر بھی ادویات دے دیتے ہیں میڈیکل اسٹور عملے کی زیادتیوں کا شکار مریضوں نے صوبائی وزیر صحت ، وزیر اعلیٰ سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر مریضوں کیساتھ نارو سلوک اختیار کرنے والے عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :