راولپنڈی سمیت 15اضلاع میں جدید وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیشن سٹیشن فعال
پیر 20 مئی 2019 23:29
(جاری ہے)
ذرائع نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایاکہ اوپس نامی نجی سویڈش فرم پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع میں 39 جدید وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیشن سٹیشن (VICS)قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں جہاں پر کمرشل مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی فٹنس جدید ترین اصولوں کی روشنی میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی اور صرف مطلوبہ معیار کی حامل گاڑیوں کو فٹنس سرٹفکیٹ فراہم کیاجائے گا ۔
اس ضمن میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیشن کے جدید نظام کے اطلاق کے لیے پنجاب کے 15اضلاع ساہیوال ،منڈی بھائوالدین ،حافظ آباد ،رحیم یار خان ،لاہور (ملتان روڈ )،میانوالی ،ڈیرہ غازی خان ،راولپنڈی ،لیہ ،مظفر گڑھ ،ننکانہ صاحب ،لودھراں ،سرگودھا اور گوجرانوالہ میں جدید ورکشاپس کی تکمیل کے بعد انہیں فعال کر دیا گیا ہے اور اوپس نامی نجی کمپنی کو ان ورکشاپس میں گاڑیوں کی انسپیکشن سرٹیفکیشن کا مجاز بنا یا گیا ہے ۔اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ان اضلاع کے موٹر وہیکل ایگزامینر دفاتر کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اضلاع میں وہیکل سرٹفکیششن فی الفور روک دیں اور گاڑیوں کو صرف متعلقہ اوپس ورکشاپ میں بھیجاجائے اور جدید ورکشاپس میں بھجوائی جانے والی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھجوایا جائے ۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ 1080روپے فی وہیکل انسپکیشن فیس وصول کرے گا جبکہ ڈلیوری وین ، کیب ،رکشاء اور موٹر سائیکل رکشاء کی انسپکیشن فیس 720روپے وصول کی جائے گی۔وہیکل انسپکشن فیس شیڈول کے مطابق تجدید سرٹفیکیٹ کی مد میں ایچ ٹی وی سے 540روپے جبکہ ایل ٹی وی سے 450روپے ششماہی فیس وصول کی جائے گی ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے خبردار کیاکہ حادثات کی شرح میں کمی اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ وہیکل کو بغیر مصدقہ فٹنس سرٹفیکیٹ کے سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ چھوٹی گاڑیوں کو انسپکشن سرٹفیکیٹ کی فراہمی کے لیے شہر میں ایک اور وہیکل انسپکشن سٹیشن بھی قائم کیاجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.