درامدی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے سے ڈالر سستا نہیں ہو گا
عوام اگر درآمد شدہ مصنوعات کے استعمال کا بائیکاٹ کر بھی لیں تو فائدہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک حکومت معاشی پالیسیوں کی درستگی کا نہ سوچے،پاکستان بڑی تعداد میں زرعی مشینری اور وافر مقدار میں جان بچانے والی ادویات بیرون ممالک سے خریدتا ہے،معروف ماہرِ معاشیات
عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 00:14
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ روپے کی حالت اس نہج تک پہنچنے کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ گزشتہ حکومت کی جانب سے مصنوعی طریقہ کار سے ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکنا ہے۔
ڈاکٹر شجاعت مبارک نے کہا ہے کہ ہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سی پیک بھی ہے۔ انہوں نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ساری توجہ سی پیکپر ہونے کے باعث حکومت نے دوسری تمام خرید وفروخت کو نظر انداز کر دیا اس لیے ڈالرکی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق بہت بڑھ گیا ہے البتہ موجودہ صورتحال میں ملکی درآمدات میں کمی ضرور آئی ہے مگر ماضی میں ملک میں آنے والی قدرتی آفات کی وجہ سے بہت زیادہ درآمدات کا رجحان رہا ہے جس کی اس وقت ضرورت بھی تھی۔ لیکن اس کے بعد معیشت کی کمر ابھی تک سیدھی نہیں ہو پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت کی ساری توجہ CPEC منصوبے پر ہے جس کے باعث باقی اہم خریدو فروخت نظر انداز ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تیسری وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بہت زیادہ قرضہ چکانا ہے جس پر حکومت نے مزید قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام بھی معیشت کے حق میں نہیں گیا اور ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے کے خوف سے عوام نے ڈالر خریدنا شروع کردیا ہے جس سے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.