سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی پریس کانفرنس نیب میںاپنے خلاف کیسز پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے‘ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ہی کالا قانون کہا جارہا ہے

بدھ 22 مئی 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی پریس کانفرنس نیب میں اپنے خلاف کیسز پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے‘ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ہی کالا قانون کہا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی جاوید چوہدری کے کالم کے پیچھے چھپنے کی بجائے اپنے کیس کے بارے میں بتائیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان کو سوالات دیئے گئے تھے وہ نیب کو اپنے جوابات دیں۔ پریس کانفرنس کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ احسن اقبال کے خلاف بھی کیس چل رہا ہے۔ احسن اقبال نے سپورٹس کمپلیکس کا ٹھیکہ اپنے بھائی کو دلایا اور چار ارب روپے بھی پہلے ہی ریلیز کروا دیئے تھے۔ نیب اپنا کام کرتا رہے گا۔ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ہی کالا قانون کہا جارہا ہے۔