گوجرانوالہ، رمضان ایثا ر، قربانی، پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنے اور جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے، بلال قدرت بٹ

بدھ 22 مئی 2019 18:34

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) صو با ئی نا ئب امیر جما عت اسلا می بلال قدرت بٹ نے کہاکہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے ، ایثا ر قربانی،پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنے اور جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہم عہد کریں کہ اس ملک کو اس کے قیام کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے اور ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ضلعی جنرل سیکر ٹری وسیم شاہد اولکھ نے بھی خطاب کیا صوبائی نائب امیر کا کہنا تھا کہ ہم نبی کریم ؓ کے امتی ہیں رمضان المبارک ہم پر اللہ کا بڑا انعام ہے رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ایک ایسا نظام نافذ کیا جائے جس میں اللہ کی بندگی اختیار کرنا آسان ہو برائی کرنا مشکل ہو، ہم لوگوں کو اسی بنیاد پر جمع کرتے ہیں۔

پاکستان پوری دنیا میں منفرد ملک ہے جواسلام کی بنیاد پر قائم کیا گیا،کسی مسلک،لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیںآج ضروری ہے کہ ہم اس پاکستان کو وہ پاکستان بنائیں جس مقصد کے لیے ہم نے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔70سال سے اس ملک میں اللہ کا دین نافذ نہ ہوا، اگر ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوتا تو ملک دولخت نہ ہوتا۔