شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکووں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر امین اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 40ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

لا ڑ ی اڈہ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کررحما ن اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوکا شف اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپی80ہزار روپے نقدی و زیورات۔ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکوزاہد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔

(جاری ہے)

منا واں کے علاقے ڈاکو الیا س اور فیملی سی2لاکھ90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔گڑ ھی شا ہو میں مسلح ڈاکوشو کت اور فیملی سے 1 لاکھ75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ٹبی سٹی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اشتیا ق سے 1لا کھ70ہزار اور موبائل فون۔گلشن اقبا ل سے ڈاکو نعما ن سی1لا کھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون۔ہنجر وال میںاختر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر90ہزار نقدی اور موبائل فون۔مو چی گیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر رضا سی65ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیو نڈ،سبز ہ زار اورفیکٹر ی ایر یا سے گاڑیاں اوشا دبا غ ربھا ٹی گیٹ، مزنگ،سمن آباد،پر انی انا ر کلی اورلٹن روڈ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :