زرعی یونیورسٹی کی طالبات نے عافیت سنٹر میں مقیم افراد میں عید کے تحائف تقسیم کیے

جمعرات 23 مئی 2019 17:28

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ عافیت سنٹر(اولڈ ایج ہوم)میں مقیم افراد میں میاں نوازشریف زرعی یونیورسٹی کی طالبات نے عیدکے تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر ادارے کے ایڈیشنل انچارج محمد آصف چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک عبادات و خدمت کے مواقع فراہم کرتاہے اس ماہ مبارک سے زیادہ افادیت حاصل کی جائے۔

(جاری ہے)

صاحب ثروت افراد پر دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ عافیت سنٹر سمیت دیگر اداروں جہاں پر ایسے افرادمقیم ہیں جن کا کوئی وارث نہیں وہاں بھی فلاحی منصوبوں پر کام کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری نوجوان نسل مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ ابھی سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی سے سعدیہ خان، جبران سلیم، فائزہ کوثر سمیت ادارے کے سٹاف ممبران بھی شریک تھے۔