ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، پاک ایران سرحد پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سمیت اسلام آباد بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں، صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 23:58

ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، پاک ایران سرحد پر سیلابی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء) ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، پاک ایران سرحد پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سمیت اسلام آباد بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں، صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقے اس وقت موسلادھار بارش، آندھی طوفان اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔

خاص کر صوبہ بلوچستان کے کئی علاقے طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب سمیت اسلام آباد بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں تفتان کے مقام پر پاک ایران سرحد پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

ایران سے ایک بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہوا ہے۔ اس سیلابی ریلے کے باعث علاقے میں کافی تباہی مچی ہے۔ جبکہ پاکستان کو ایران سے جوڑنے والی شاہراہ کو بھی سیلابی صورتحال کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی طوفانی بارش وشدید ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلیں اور چیری، سیب سمیت دیگرپھلوں کے باغات مکمل تباہ ہوگئے۔

جبکہ بجلی کے کھمبے اور سڑکیں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال نے کئی علاقوں میں گندم کی تیار فصل سمیت سیب چیری خوبانی سمیت دیگر پھل اور درختوں کو مکمل ختم کرکے رکھ دیا۔ جس سے زمینداروں اور ٹھیکداروں کو کروڑوں کانقصان ہوا۔ اس تمام صورتحال میں بلوچستان کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی امدادی کاروائیوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔