تھانہ روات کی حدود میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کروادیا

عدالت میں موجود ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، زیادتی کے وقت استعمال ہونے والے کپڑے دھو ڈالے تھے، لڑکی کا بیان

جمعہ 24 مئی 2019 15:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) تھانہ روات کی حدود میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کروادیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ روات کی حدود میں لڑکی سے مبینہ زیادتی معاملہ پر متاثرہ لڑکی اپنے قانونی وکلاء کے ہمراہ سول جج سمیرا عالمگیر کی عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت نے مدعیہ کا دفعہ 164 کا بیان قلمبند کر لیا۔بیان کے بعد ملزمان کی موجودگی وکلاء صفائی نے لڑکی سے جرح کی ، ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق لڑکی اپنے بیان پر قائم ہے اور کہاکہ عدالت میں موجود ملزمان یہی ہیںجنھوں.نے زیادتی کی ۔ملزمان کے وکلاء کے سوال پر لڑکی نے جواب دیا کہ زیادتی کے وقت استعمال ہونے والے کپڑے دھو ڈالے تھے۔

متعلقہ عنوان :