حمزہ شہباز کا پنجاب میں بچیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار

تشدد کے واقعات کو پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا اعلان

جمعہ 24 مئی 2019 15:54

حمزہ شہباز کا پنجاب میں بچیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پنجاب میں بچیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ بچیوں کوریپ کا نشانہ بنا کر قتل کردینے کے کم ازکم 7 واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھریلو ورکرز بچیوں پر بھی تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں دس سالہ بچی پر پہلے گرم پانی ڈالا گیا پر زخموں پر مرچیں ڈال دی،دس سالہ جینا کرامت کو پلیٹ ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،خاتون مالکان نے بچی کے بال بھی کاٹ دیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو جلد انصاف فراہم کرے اور ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے واقعات کو پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔