Live Updates

مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی، شیری رحمن

وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں، بیان

جمعہ 24 مئی 2019 16:35

مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی، شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ اگر مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی، وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا کہ مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں۔ جمعہ کو بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پر شیری رحمان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن سے موازنہ کریں تو بی جے پی کو اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس سے دنیا اور پاکستان کو واضح پیغام ملا ہے کہ ھندوتوا بھارت کا حکومتی نظریہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ریاست ریاست کے ساتھ رشتہ رکھتی ہے کسی فرد کے ساتھ نہیں۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ اگر امن پر بات ہو رہی ہے تو اچھی بات ہے،خطے میں بہتری کے لئے پاکستان کو کسی بھی ملک سے ساتھ بات کرنی چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ ایک جنگجو سرکار ہو سکتی ہے، خطے میں عدم استحکام کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا کہ مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات