Live Updates

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

جمعہ 24 مئی 2019 16:36

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے کراچی میں تاجر برادری کے وفد کی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے اجراء کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سندھ سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات بھی مصروفیات کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی عطیات مہم کیلئے منعقدہ افطار عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات