پاکپتن ۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کا رمضان بازاروں کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 17:50

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ماہ صیام کے سلسلہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے رمضان بازراوں میں لگائے گئے مختلف اشیائے ضروریہ کے سٹالز چیک کیے اورمعیار و مقدار کی کو الٹی کا جائزہ لیا ، انہوں نے رمضان بازارں میں فراہم کیے جانے والے آٹے کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا اور موقع پر مو جود لوگوں سے رمضان بازاروں میں فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے مصنوعی قلت پیدا نہیں کرنے دی جائے گی ، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس ، انتظامی افسران اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران اپنا موثرکردار ادا کریں اورذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کے عمل تیز کریں تا کہ عوام کو اس مقدس مہینے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ لالچی عناصر اشیائے ضروریہ کی خود ساختہ قلت کر کے مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیںجو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، ڈی او انڈسٹری خالد جاوید سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان تحصیل عارفوالہ اور قبولہ میں مختلف ڈیپارٹمنل سٹوروں اور شاپس کا معائنہ کیا اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مقرر کردہ نرخوں سے زائد ریٹ پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور آرایچ سی قبولہ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈاکٹروں کی حاضری چیک ، میڈیسن کا ریکارڈ چیک کیا ، انہوں نے ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات بھی چیک کیے ، میڈیسن کا سٹاک بھی چیک کیا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ شعبہ صحت کی ابتر صورتحال کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ، شعبہ صحت میں خدمات انجام دیناعبادت کر نے کے مترادف ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیلتھ حکام اور ایم ایس اور ایم اوز کو مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے کہا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کو ہر سطح پر مقدم رکھا جائے اور ان کے لواحقین کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں تاکہ ان مصاب میں کمی واقع ہو اوران کی ہر ممکن طریقے سے مد د کریں تاکہ ان کی داد رسی ہو سکے۔