حکومت پنجاب کے ای روزگارپروگرام سی9ہزار بیروزگار نوجوانوں نے 10کروڑ کما لئے

نئے مرحلے کیلئے منتخب شدہ نوجوانوں کی تربیت کا آغاز اگلے ماہ ہو گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم 26ای روزگار سنٹرز میں منتخب نوجوانوں کو تین ماہ کیلئے تکنیکی اور غیر تکنیکی شعبوں میں فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جائیگی

جمعہ 24 مئی 2019 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) حکومت پنجاب کے ای روزگارپروگرام سی9ہزار بیروزگار نوجوانوں نے 10کروڑ کما لئے،نئے مرحلے کیلئے منتخب شدہ نوجوانوں کی تربیت کا آغاز اگلے ماہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ اور یوتھ افیئرز سپورٹسآرکیالوجی اور ٹورازم کے مشترکہ ای روزگار پروگرام کے ذریعے تربیت لیکر آن لائن کام کر نے والے 9ہزار بے روزگار نوجوان دس کروڑ روپے سے زائد کا زرمبادلہ کما چکے ہیں جبکہ ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے 35برس کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں کی 13ہزار درخواستیں موصول ہو ئی ہیں جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم 26ای روزگار سنٹرز میں منتخب نوجوانوں کو تین ماہ کیلئے تکنیکی اور غیر تکنیکی شعبوں میں فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جائیگی تاکہ وہ گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر کام کر کے معقول آمدنی کما سکیں۔