رکن صوبائی اسمبلی ناصر قریشی کا اپنے حلقہ پی ایس 67 کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 20:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ناصر قریشی نے اپنے حلقہ پی ایس 67 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن وامان، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر بھی موجو دتھے۔ اس موقع پر ناصر قریشی نے کہاکہ عوام جوں جوں عید قریب آرہی ہے شرپسندعناصرپر کڑی نظر رکھیں، کوئی بھی افراد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے اس کی فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں، انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیس سے ملاقات کرکے افطار کی تیاریوں کے دوران اور نماز تراویح میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بھی بات کی تھی جس پر فوری عمل کرتے ہوئے پولیس کی خصوصی اضافی نفری تعینات کرائی گئی ہے۔

جبکہ علاقے میں سیوریج کے پانی کی شکایت پر بھی فوری عمل کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظامات کیا گیا ہے جبکہ ہر گلی، روڈوں پر اسٹریٹ لائٹس کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی اندھیرے کا فائدہ نہ اٹھاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی کی بلاتعطل پر ہم نے حیسکو چیف سے ملاقات کی جس کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے صرف شیڈول کے مطابق لائٹ بند کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نائٹ میچ کرنیو الوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی چوری نہ کریں ورنہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔