کوئٹہ کے پشتون آباد میں جمعہ نماز دوران مسجد پر ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک عمل ہے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

جمعہ 24 مئی 2019 22:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاھ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے پشتون آباد میں جمعہ نماز دوران مسجد پر ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک عمل ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں دہشتگردوں نے مسجد پر حملا کر کے بیگناہ نمازیوں کو ٹارگیٹ بنایا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے اور اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

بابرکت مقدس ماہ میں دہشتگردی کے واقعے کرنے والے مسلمان اور انسان نہیں ہو سکتے۔ دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے مسجد کو نشانہ بنانا بزدلی کا ثبوت ہے۔ مسجد میں جمعہ نماز دوران دہشتگردوں نے حملا کر کے انہوں نے ثابت کر دیا کے دہشتگرد بزدل ہیں۔ دہشتگری کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثہ سے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔#