پاکپتن، ٹریفک پولیس کی چشم پوشی کے باعث پاکپتن شہر میں اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالر ز کی بھرمار،حادثات میں کئی گنا اضافہ

ہفتہ 25 مئی 2019 18:56

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ٹریفک پولیس کی چشم پوشی کے باعث پاکپتن شہر میں اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالر ز کی بھرمار،حادثات میں کئی گنا اضافہ، ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکپتن شہر کی مصروف شاہراہوں ہسپتال روڑ، منڈی روڑ،چوک نگینہ،فوارہ چوک، مچھلی چوک ساہیوال روڑ سمیت دیگر شاہراہوں پر ریت،مٹی اور اجناس سے لدے ہوئے ٹریکٹر ٹرالرز اوور سپیڈ دیکھائی دیتے ہیں جن کو اکثر اوقات کم عمر غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز چلارہے ہوتے ہیں جس کے باعث حادثات میں کئی گناہ تک اضافہ ہوچکا ہے ، دوسر ی طرف ٹریکٹر ٹرالرز کے مصروف شاہراہوں پر جانے سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح درہم برہم ہو چکاہے ، بلاوجہ کئی کئی منٹوں تک ٹریفک جام رہنا روزمرہ کا معمول بن چکاہے۔

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالرز کے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوز عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے دن کے اوقات میں شہر کی مصروف شاہراہوں پر ٹریکٹر ٹرالز کی مداخلت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :