جماعت اہل حدیث پاکستان کی کشمیر میں بھارتی جارحیت
اور ہندوستان میں مسلمان خاندان پر انتہا پسندوں کے تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت ۵خاص مقصد کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں: حافظ عبدالغفار روپڑی
ہفتہ 25 مئی 2019 22:21
(جاری ہے)
کشمیر کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیمیں براہِ راست مداخلت کر کے بھارتی ظلم و ستم کو روکیں اور اجڑتی ہوئی کشمیری نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے گذشتہ روز ہندوستان میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان خاندان پر کیے جانے والے بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی مسلم کش فسادات کا آغاز انتہائی شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انسانیت سوزی کی مذموم کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ترین ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر حقوق انسانیت کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانیت کی دنیا بھر کی تنظیموں کے منہ پر تالے کیوں لگے ہیں۔ انہوں نے بدترین بھارتی بربریت پر امریکہ کی خاموشی کو اسلام دشمنی کی کھلی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور ان کو زیر تسلط رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دشمن اسلام مذموم کارروائیوں کیلئے متحد ہو چکے ہیں اور کہیں بھی مسلمانوں پر وار کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ امت مسلمہ اب بھی نہ جاگی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ OICمردہ گھوڑے کا کردار ادا کرنے کی بجائے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت روکنے کیلئے قائل کرے۔مزید قومی خبریں
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.